Live Updates

معروف گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو کر لندن چلے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 12:46

معروف گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو کر لندن ..

میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ناراض ہو کر لندن چلے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف فوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو میانوالی کی صدارت ڈاکٹر امجد کو دینے پر تحفظات تھے جس کے سبب وہ ناراض ہو کر لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی 1997ء سے پاکستان تحریک انصاف کے لیے فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں لیکن اب وہ پی ٹی آئی کی قیادت سے شدید ناراض ہو گئے ہیں۔

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو میانوالی کی صدارت کے لیے اُمیدوار نامزد کیاگیا تھا اور ان کے جیتنے کے 95 فیصد امکانات بھی تھے لیکن دوبارہ نامزدگی میں ڈاکٹر امجد کو میانوالی کی صدارت سونپ دی گئی۔ جس پر عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے پارٹی تو نہیں چھوڑی البتہ وہ شدید ناراض ہو کر لندن چلے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی میں پہلے ہی سے کچھ رہنما اور اسمبلی اراکین قیادت سے ناراض ہیں جنہیں منانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :