لاہور : چڑیا گھر میں موجود اکلوتا لاما ہلاک ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 12:37

لاہور : چڑیا گھر میں موجود اکلوتا لاما ہلاک ہو گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : چڑیا گھر میں موجود اکلوتا لاما ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی چڑیا گھر انتظامیہ نے لاما کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق لاما کی پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی لاما کی ہلاکت کی حتمی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاما جیسے جانور کی اوسط عمر 15 سال ہوتی ہے جبکہ چڑیا گھر میں موجود اکلوتا لاما 17 سال کی عمر میں ہلاک ہوا۔

متعلقہ عنوان :