جدہ:رہائشی ویزے کی فیسوں میں اضافہ نہیں کیا گیا: جوازات

پیر 22 اگست 2016 12:35

جدہ:رہائشی ویزے کی فیسوں میں اضافہ نہیں کیا گیا: جوازات

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے ۔ جن میں کہا گیاہے کہ رہائشی ویزہ کی فیس میں24,00سعودی ریال سے اضافہ کر کے 3,000سعودی ریال کر دیاگیا ہے ۔جوازات کے ترجمان طلال الشالوب نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوازات کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر چھ ماہ کے انٹری ویزے کی فیس 3,000ریال ، جبکہ ایک سال کے انٹری ویزے کی فیس 5,000ریال ہے ۔

(جاری ہے)

دو سال تک کی مدت کے ویزے کی فیس 8,000سعودی ریال ہے ۔ تین ماہ کے ملٹی پل ویزے کی مدت میں دوبارہ انٹری پر 500ریال وصول کیے جائیں گے۔جبکہ مملکت میں کسی بھی پورٹ سے مستقل طور پر جانے والے کو 50ریال ادا کرنا ہوں گے۔ تجدید شدہ ویزہ فیسیں 2اکتوبر سے لاگو ہوں گی۔ایک سنگل ٹرپ کیلیے ایگزٹ اور ری انٹری ویزہ فیس کے چارجز 200سعودی ریال وصول کیے جائیں گے۔وزارتِ لیبر کے ڈپٹی وزیر احمد الحمیدن کے مطابق ورک پرمٹ فیس کے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔