لاہور‘پھندا لگی دو لاشیں برآمد ‘شناخت نہیں ہو سکی

پیر 22 اگست 2016 11:52

شاہدرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء)لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا کے علاقہ شاہدرہ بارہ دری کے قریب سے پولیس کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فیروز والا میں پولیس نے مقامی افراد کی نشاندہی پر دو لاشیں برآمد کر لیں جنہیں گلے میں پھندا ڈال کر مارا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی عمریں 50سے 60سال کے درمیان ہیں جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی تاہم لواحقین کی تلاش جاری ہے اور علاقے کی مساجد میں اعلان کرائے جا رہے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔