راس الخیمہ: عرب خاتون کی جان بچانے والی غیر ملکی خاتون کو اعزازی سند دی گئی

پیر 22 اگست 2016 11:39

راس الخیمہ: عرب خاتون کی جان بچانے والی غیر ملکی خاتون کو اعزازی سند ..

راس الخیمہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : راس الخیمہ پولیس نے ایک اماراتی خاتون کی جان بچانے والی اسٹریلین خاتون کو اعزازی سند سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق اسٹریلن خاتون ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ملازمت کرتی ہے ۔ اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد رات کے وقت اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھی ۔ راسطے میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث کلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کی ایک طرف الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

اسٹریلوی خاتون نے اپنی گاڑی روک کر جلد از جلد اس کار میں موجود ایک اماراتی خاتون کو نکال لیا اور اسے فرسٹ ایڈ فراہم کی اور ساتھ ہی اس نے ٹریفک پولیس کو اطلاع دی ۔ اطلاع ملتے ہیں تریفک پولیس کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی ۔ جس نے اماراتی خاتون کو فوراََ ہسپتال منتقل کیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ راس الخیمہ پولیس نے اسٹریلوی خاتون کی بروقت مدد کرنے اور اماراتی خاتون کی جان بچانے پر آج اعزازی سند سے نوازا ۔راس الخیمہ پولیس ڈائریکٹر عبداللہ خامیس نے غیر ملکی خاتون کی بہادری کی تعریف کی اور اس اعلی اقدام پر سند عطاکی۔