سی پیک منصوبے، ملک میں امن وامان کی بہتر صورتحال سے ہوٹلنگ کے شعبہ میں نمایاں بہتری

پیر 22 اگست 2016 11:29

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست ۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے اور ملک میں امن وامان کی تیزی سے بہتر ہوتی ہوئی صورتحال سے ملک میں ہوٹلنگ کے شعبہ میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ رواں سال 2016ء کے دوران ماہ اگست تک ہوٹل انڈسٹری کی 80 فیصد رہائشی سہولیات سے استفادہ کیا جارہا ہے جبکہ سال 2015ء کے دوران یہ شرح 35 فیصد رہی تھی۔

(جاری ہے)

بیچ لگژری ہوٹل کے ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ ریحان واحد نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے باعث لاہور اور اسلام آبا دکے زیادہ تر ہوٹلوں میں فل بکنگ ہوتی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بکنگ کا تناسب کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بہتر صورتحال اور سی پیک کے باعث دنیا بھر سے کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر ایک ماہ سے زائد عرصہ کے لئے ہوٹل میں کمرے بک کرواتے ہیں یہی وجہ ہے کہ رواں سال ہوٹلوں کی رہائش سہولتوں کا تقریباً 80 فیصد حصہ بک ہو رہا ہے جو شعبہ کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :