فیصل آباد میں خون سفید ہو گیا، بڑے بھائی نے دو چھوٹے بھائیوں‌کو آگ لگا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 11:15

فیصل آباد میں خون سفید ہو گیا، بڑے بھائی نے دو چھوٹے بھائیوں‌کو آگ ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : فیصل آباد میں خون سفید ہو گیا۔ فیصل آباد میں ایک بڑے بھائی نے لین دین کے تنازع پر اپنے دو چھوٹے بھائیوں کو آگ لگا دی جس کے بعد اس نے خود کو بھی نذر آتش کر دیا۔

(جاری ہے)

والدین کے مطابق بڑے بھائی سے چھوٹے بھائی کا 5 سو روپے کو لیکر لین دین کا معاملہ تھا جس پر مشتعل ہو کر بڑے بھائی نے اپنے دو چھوٹے بھائیوں کو آگ لگا کر خود کو بھی آگ لگا لی۔ تینوں بھائیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں بھائیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :