صد ر پاکستان ایوان صدر میں اپنے ملازمین کو کھانا تک نہیں کھلا سکتے ، ملازمین کو کھانا تک کھلانے کی اہلیت نہ رکھنے والے صدر گلگت بلتستان کے عوام کو کیا دے سکتے ہیں وہ سیر سپاٹے کی عرض سے سکردو آئے ہیں ، وہ سکردو شنگریلا میں بیٹھ کر قومی خزانے کو کڑروں کا ٹیکہ لگانے میں مصرو ف ہیں صدر کا دورہ سکردو ڈرامے کے سوا کچھ نہیں

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و ممبر سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی سید مہدی شاہ کا بیان

پیر 22 اگست 2016 00:11

صد ر پاکستان ایوان صدر میں اپنے ملازمین کو کھانا تک نہیں کھلا سکتے ، ..

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21اگست۔2016ء) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و ممبر سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صد ر پاکستان ایوان صدر میں اپنے ملازمین کو کھانا تک نہیں کھلا سکتے ، ملازمین کو کھانا تک کھلانے کی اہلیت نہ رکھنے والے صدر گلگت بلتستان کے عوام کو کیا دے سکتے ہیں وہ سیر سپاٹے کی عرض سے سکردو آئے ہیں ، وہ سکردو شنگریلا میں بیٹھ کر قومی خزانے کو کڑروں کا ٹیکہ لگانے میں مصرو ف ہیں صدر کا دورہ سکردو ڈرامے کے سوا کچھ نہیں ، انہوں نے عوام کے ساتھ ڈرامہ کیا ، صدر مملکت ڈرامہ بازی کے بجائے یہاں کے عوام کے لیے کوئی اعلان کرتے تو بہتر تھا ہم جانتے ہیں کہ ایوان صدر میں اپنے ملازمین کو کھانا تک کھلانے کا اختیار نہ رکھنے والے صدر بلتستان کے عوام کو کیا دے سکتے ہیں ، تین بار دورہ ملتوی ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچ چکا ہے ، صدر نے سیر سپاٹے کی غرض سے گلگت بلتستان کے جزانے کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کیا ، لیپ ٹاپ کے نام پر گلگت بلتستان کے طلباء کو لالی پاپ دیا گیا ایک لیپ ٹاپ ایک لاکھ میں پڑ گیا ، صدر پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کو لالی پاپ دینے کے لیے اب تک کڑرون کے اخرجات کر چکے ہیں ، عوام کو ن لیگ سے خیر کی کوئی توقع ہی نہیں رکھنی چاہیے ، ن لیگ اس خطے کے عوام کو کچھ نہیں دے سکتی ، ن لیگ نے آج تک مایوسیوں کے سوا گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔