ڈیرہ بگٹی‘سیکیورٹی فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،3اہلکار زخمی

سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لیکرمزیدبارودی سرنگوں کی تلاش شروع کردی

اتوار 21 اگست 2016 23:04

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ علاقے کوگھیرے میں لیکر سیکورٹی فورسز نے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں زین لوٹی کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں کوفوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز اورانتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :