افغان فورسزکی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کی فورسزکی فلیگ میٹنگ بھی بے نتیجہ ختم
باب دوستی چار روز بعد بھی بند رہنے سے سرحد کی بندش باعث افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کیلئے سامان کی سپلائی معطل رہی ‘پاک افغان سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں معطل ‘ تاجروں کو نقصان پاکستانی پرچم کی توہین اور باب دوستی پر افغان شہریوں کی پتھراؤ کے باعث بطور احتجاج پاکستان نے باب دوستی کو بند کیا تھا
اتوار 21 اگست 2016 22:44
چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21اگست۔2016ء) پاک افغان بارڈر پر باب دوستی اتوار کو چوتھے روز بھی بند رہا۔ پاک افغان سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جب کہ گذشتہ روز افغان فورسزکی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کی فورسزکی فلیگ میٹنگ بھی بے نتیجہ ختم ہوئی۔تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی پرچم کی توہین اور باب دوستی پر افغان شہریوں کے پتھراؤ کے باعث آج چوتھے روز بھی پاکستانی فورسز نے بہ طور احتجاج پاک افغان سرحد کو بند کر رکھا ہے جس کے باعث دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جب کہ بارڈر پر کھڑے پَھلوں کے ٹرک میں موجود پھل خراب ہونے کا اندیشہ بڑھتا جا رہا ہے۔
سرحد کے دونوں جانب نیٹوں کنٹینرز اور مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے سرحد کی بندش سے تاجروں اور پاک افغان عوام کو سخت مشکلات کا سامنا دوسری جانب چمن میں انجمن تاجران کے صدر صادق خان اچکزئی نے کہا کہ باب دوستی کے راستے روزانہ بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے جو دو روز سے بند ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ سرحد کی بندش کی وجہ سے بڑی تعداد میں گاڑیاں بھی دونوں جانب کھڑی ہیں۔
انجمن تاجران چمن کے صدر صادق خان اچکزئی نے سرحد کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے جہاں افغانستان سے علاج معالجے کے لیے پاکستان آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہاں سپین بولدک میں قائم منڈی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاک افغان سرحد پر قائم دوستی گیٹ کے ذریعے روزانہ تقریبا 18ہزار افراد ایک سے دوسرے ملک آتے جاتے ہیں، جن میں پاکستان اور افغانستان کے تاجروں کے علاوہ عام شہری اور افغان مریضوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.