صدر ممنون حسین کا سکردو میں نور بخشی جماعت کے روحانی پیشوا سمیت 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

اتوار 21 اگست 2016 22:44

صدر ممنون حسین کا سکردو میں نور بخشی جماعت کے روحانی پیشوا سمیت 8 افراد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سکردو کے قریب دیو سائی روڈ پر ٹریفک حادثے میں نور بخشی جماعت کے روحانی پیشوا حاجی فقیر محمد ابراہیم خپلو سمیت آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو صدر ممنون حسین نے اپنے تعزیتی پیغام میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور حاجی فقیر محمد کے پیروکاروں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، حافظ حفیظ الرحمان نے بھی سکردو حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ نور بخشی جماعت کے پیشوا حاجی فقیر محمد ابراہیم سکردو حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :