(ن) لیگ کی موجودگی میں احتساب ممکن نہیں آخر کار فیصلہ سڑکوں پرہی ہوگا ‘سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن

جمہو ریت کو نوازشر یف اور انکی حکومت کے علاوہ کسی سے کوئی خطر ہ نہیں ‘تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پانامہ لیکس کی تحقیقات چاہتی ہیں مگر حکمرانوں کا ایجنڈہ نوازشر یف اور انکے خاندان کا بچاؤ ہے‘ انٹرویو

اتوار 21 اگست 2016 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی موجودگی میں احتساب ممکن نہیں آخر کار فیصلہ سڑکوں پرہی ہوگا ‘جمہو ریت کو نوازشر یف اور انکی حکومت کے علاوہ کسی سے کوئی خطر ہ نہیں ‘تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پانامہ لیکس کی تحقیقات چاہتی ہیں مگر حکمرانوں کا ایجنڈہ نوازشر یف اور انکے خاندان کا بچاؤ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ کئی ہفتوں کے باوجود (ن) لیگ اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو قبول کر نے کو تیار نہیں ا ور مستقبل میں بھی (ن) لیگ سے کر پشن کر نیوالوں کے احتساب کے بارے میں کسی بھلائی کی توقع نہیں بلکہ وہ ہر صورت کر پشن اور نوازشر یف اور انکے خاندان کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس آخر کار سڑکوں پر آنے کے سواکوئی آپشن نہیں اور پیپلزپارٹی بھی کر پشن کیخلاف ستمبرمیں ہوگی مگر ساری اپوزیشن ایک جگہ پراحتجاج کرتی ہے یاالگ الگ اس سے کوئی فرق نہیں پڑ یگا مگر احتجاج ضرور ہوگا ۔