Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں ‘ شاہد خاقان عباسی

اپوزیشن کا مقصد کرپشن نہیں حکومت کا خاتمہ ہے ‘اپوزیشن کے ٹی اوآرز صرف وزیر اعظم کیخلاف ہیں ُ(ن) لیگ کی حکومت میں کر پشن کا کوئی سیکنڈل نہیں آیا احتساب کو یقینی بنایا جا رہا ہے ‘طاہر القادری اور عمران خان کے دھر نوں میں عوام نہیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘ وفاقی وزیرپٹرولیم

اتوار 21 اگست 2016 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مقصد کرپشن نہیں حکومت کا خاتمہ ہے ‘اپوزیشن کے ٹی اوآرز صرف وزیر اعظم کیخلاف ہیں ُ(ن) لیگ کی حکومت میں کر پشن کا کوئی سیکنڈل نہیں آیا احتساب کو یقینی بنایا جا رہا ہے ‘طاہر القادری اور عمران خان کے دھر نوں میں عوام نہیں جائیں گے ددنوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور 2018کے انتخابات میں بھی (ن) لیگ کا میاب ہو کر دوبارہ اقتدار میں ا ٓئیگی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف نے ملک کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے جو وعدے کیے ان کو پورا کیا جا رہا ہے اورآئندہ عام انتخابات تک ملک سے لوڈشیڈ نگ ختم ہو جا ئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری جیسے لوگ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں قوم انکی کسی سازش کو کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کو طاہر القادری اور عمران خان کے دھرنوں سے کوئی خطر ہ نہیں حکومت آئینی مدت پوری کر یگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات