خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی اور زمینی کاروائی، 6دہشتگرد ہلاک،2 خفیہ ٹھکانے بھی تباہ

سیکیورٹی فورسز نے کاروائی وادی راجگال، ستار کلے اور نارے ناؤ کے علاقے میں کی،آئی ایس پی آر

اتوار 21 اگست 2016 21:47

خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی اور زمینی کاروائی، 6دہشتگرد ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی اور زمینی کاروائی میں 6دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے 2 خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کے دوران فضائی اور زمینی کاروائی میں 6 دہشتگردوں کو ہلا ک کردیا گیا ،سیکیورٹی فورسز نے کاروائی وادی راجگال، ستار کلے اور نارے ناؤ کے علاقے میں کی گئی ،آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :