ملتان میں قدیمی مندر میں کالے جادو کا عمل کرنے والے عامل کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاش درخت پر لٹکا دی

لاش کے قریب سے انسانی ہڈیاں ودیگر سامان برآمد

اتوار 21 اگست 2016 21:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) ملتان میں قدیمی مندر میں کالے جادو کا عمل کرنے والے عامل کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاش درخت پر لٹکا دی،لاش کے قریب سے انسانی ہڈیاں ودیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مبینہ طور پر قتل کے واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ، تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ گلشن آباد میں موجود قدیمی مندر میں کالے جادو کا عمل سیکھنے والے عامل 34 سالہ عیدو کو نامعلوم مبینہ طور پر قتل کر کے لاش درخت پر لٹکا دی زرائع کے مطابق عیدو نامی شخص پہلے ہندو مذہب سے منسلک تھا اور اس نے چند ماہ قبل ہندو مذہب چھوڑ کر عیسائی مذہب اختیار کر لیا اور گلشن آباد میں اڈہ بنا کر کالے جادو کا دھندہ شروع کر دیا۔

گذشتہ سے پیوستہ شب وہ مندر میں موجود تھا کہ اسے نامعلوم افراد نے قتل کر دیا اور اس کی لاش درخت پر لٹکا دی۔ ذرائع کے مطابق یہ اس علاقہ میں چوتھی واردات ہے اور لاش کے قریب سے کالا جادو کرنے والے کے سامان سے انسانی ہڈیاں ودیگر سامان برآمد ہو ا ہے جس پر مقامی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :