آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں نیٹو سپلائی سمیت تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا

اتوار 21 اگست 2016 21:05

آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں نیٹو سپلائی سمیت ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ز ایسوسی ایشن نے پی ایس او انتظامیہ کی جانب سے ماہانہ 50کر وڑ روپے فرنس آئل کی مد میں وصولی ختم نہ کرنے اور گرفتار رہنماوٴں کو رہا نہ کرنے پر ملک بھر میں نیٹو سپلائی سمیت تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کلب میں پریس کا نفرنس و احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا جس میں سینکڑوں آئل ٹینکرز مالکان نے شرکت کی اس موقع پر آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئر مین میر محمد یوسف شہوانی نے مزید کہا کہ پی ایس او انتظامیہ ترتیب کی بجائے من پسند گاڑیوں کو لوڈ کر رہی ہے جب ہم نے اس بارے احتجاج کیا تو پی ایس او اور مظفر گڑھ انتظامیہ کی جانب سے مجھ 8عہدیداران کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اگر گرفتار رہنماوٴں شفیع مروت ،ظریف مروت ، حاجی حسن ، پنوں ، فرید اللہ وغیرہ کو 72گھنٹے کے اندر رہا نہ کیا گیا اور مجھ پر 90روز کے لئے ضلع بدر کا حکم نامہ ختم نہ کیا گیاتو ملک بھر میں نیٹو سپلائی سمیت تیل کی سپلائی بند کر دیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا گیا کہ کچھ عرصہ قبل پی ایس او کے لاجیسٹک منیجر حنیف سلطان کے خلاف پارکو پائپ لائن سے کلمپ لگا کر تیل چوری کا مقدمہ تھانہ محمود کوٹ میں درج کیا گیا تھا مگر ایس ایچ او محمود کوٹ چوہدری جاوید اختر نے بھاری رشوت لیکر مقدمہ سے نکال دیا تھا اور اس وقت بھی پی ایس او نے غلط پالیسی اختیار کی ہو ئی ہے اور پرائیویٹ غیر رجسٹر ڈ گاڑیاں پی ایس او سے لوڈ ہو رہی ہیں اس ظالمانہ پالیسی سے جھگڑے اور خون خرابے کا خطرہ ہے اگر کوئی بھی واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری منسٹری پٹرولیم ،ایم ڈی پی ایس اور جی ایم پی ایس پر عائد ہو گی۔

انہوں نے وزیراعظم ، وزیر اعلی پنجاب ، منسٹری پٹرولیم اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہمارے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔