ٹھٹھہ ‘ بس اور ٹرالر میں تصادم‘ خواتین اور بچوں سمیت 9افراد جاں بحق‘40 افراد زخمی

زخمی کراچی اور حیدر آباد کے ہسپتالوں میں منتقل‘ 10 کی حالت تشویش ناک ‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ‘ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ

اتوار 21 اگست 2016 21:02

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے قریب المناک ٹریفک حادثے میں 9افراد جاں بحق اور 40زخمی ہوگئے جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی بس بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکراگئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں9افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پچاس مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں کراچی اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا.زخمیوں میں دس افرادکی حالت تشویش ناک ہے۔ریسکیواہلکار حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،جبکہ ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دادو میں آمری کے قریب انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین مسافرموقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :