طاہر القادری کے دو چہرے ہیں وہ بات پاکستان کی کرتے ہیں اور شہریت کینیڈا کی ہے ، قادری کو مغرب کے بعد بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے اس کے ثبوت فراہم کریں ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 21 اگست 2016 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے دو چہرے ہیں وہ بات پاکستان کی کرتے ہیں اور شہریت کینیڈا کی ہے ، قادری کو مغرب کے بعد بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے ۔ وہ اتوار کو طاہر القادری کے د ورہ بھارت پر ردعمل دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پر الزام لگانے والوں کی فنڈنگ بھارت سے ہوتی ہے ، طاہر القادری کے دو چہرے ہیں وہ بات پاکستان کی کرتے ہیں اور شہریت کینیڈا کی ہے ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ قادری کو مغرب کے بعد بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے اور اس کے ثبوت فراہم کریں گے ، فنڈنگ کا اعتراف طاہر القادری خود کریں گے اور فنڈنگ کا استعمال پاکستان کی سیاست پر ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف ایک پارٹی کو بھارت اور دوسری کو یہودیوں سے فنڈنگ ہورہی ہے ۔