ایف آئی اے نے 12سالہ دانیال کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے بچے کو والدین کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی

اتوار 21 اگست 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) ایف آئی اے حکام نے امریکہ سے وطن واپس آنے والے 12 سالہ دانیال خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کا معاملہ حل کرنے کے لیے بچے کو والدین کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکہ سے لاہور پہنچنے والے 12 سالہ دانیال خان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے اسے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد شخصی ضمانت پر گھر جانے کی اجازت تو دے دی گئی لیکن 12 سالہ دانیال خان کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

جسے نکالنے کے لیے ایف آئی اے حکام نے 12 سالہ دانیال خان کو والدین سمیت ٹیمپل روڈ پر واقع ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں پیر کی صبح نو بجے طلب کر لیا ہے جہاں بچے کے سامنے والدین سے تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد ایف آئی اے لاہور وزارت داخلہ اسلام آباد کو خط تحریر کرے گی جس کے بعد مکمل کارروائی کیبعد 12 سالہ دانیال خان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گاامیگریشن ذرائع کے مطابق حیران کن طور پر بچے کے والدین نے خود اپنے بیٹے کا نام ای سی ایل میں شامل کروایا جسے وہ اب نکلوانا چاہتے ہیں، اگر 12 سالہ دانیال خان کا نام ای سی ایل سے نہ نکلوایا گیا تو وہ آئندہ پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ سے سفر نہیں کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :