فلم ساز شہزاد نواز پاک سرزمین پارٹی میں شامل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 اگست 2016 19:36

فلم ساز شہزاد نواز پاک سرزمین پارٹی میں شامل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اگست۔2016ء) فلم پروڈیوسر شہزاد نواز نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایک طرف رینجرز اور پولیس ایم کیو ایم کے کارکنان کو مار رہی ہے تو دوسری طرف قائد ایم کیو ایم نے کارکنان کو بھوکا مرنے کیلئے چھوڑ دیا۔معروف فلم ساز شہزاد نواز کا پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان موروثی سیاست میں بٹ چکا ہے۔

(جاری ہے)

مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، جبکہ پہلا پاکستانیت کا درس کراچی سے سیکھا۔ انسان چاہے تو ہر چیز کو بدل سکتا ہے سوائے دو چیزوں کے ،ایک مرضی اور دوسری ولدیت۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ لوگ پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ دو افراد سے شروع ہونیوالی جماعت ایک مقبول جماعت کی صورت اختیار کرگئی ہے۔مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا ہماری جماعت پاکستان کو جوڑنے کیلئے آئی ہے۔ ہم جماعت کو چھوڑنے والوں کو غدار نہیں کہیں گے، بلکہ اسکے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :