بی ایس ایف کا امرتسرسیکٹر میں پاکستانی سرحد کے قریب سے 4کلوگرام ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ

اتوار 21 اگست 2016 19:36

چندھی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) نے پنجاب کے امرتسرسیکٹر میں پاکستانی سرحد کے قریب سے 4کلوگرام ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈ سیکورٹی فورس نے پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں پاک بھارت سرحد کے قریب سے چار کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

بی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ این پی نیجی کاکہناہے کہ ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں 20کروڑ روپے ہے جسے امرتسر سیکٹر کے علاقے اودھر دھریوال سے قبضے میں لیا گیا ۔

بی ایس ایف کے اہلکاروں نے سرحد پر لگی باڑ کے قریب کچھ چیز پھینکے جانے کی آواز سنی تھی ۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی علاقے میں موجود اسمگلر وں نے ہیروئن سے بھرا پیکٹ بارڑ کے دوسری طرف بھارتی علاقے میں پھینکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :