پاک فوج کی گلگت بلتستان میں کاروائی، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، 2 دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد

دہشتگرد ایک گاڑی میں اسلحہ و گولہ بارود منتقل کررہے تھے، خفیہ اطلاع پرکاروائی کی گئی ،آئی ایس پی آر

اتوار 21 اگست 2016 19:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) پاک فوج نے گلگت بلتستان کے علاقے جگوٹ میں کاروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

(جاری ہے)

اتوارکو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر گلگت بلتستا ن کے علاقے جگوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔

دہشتگرد ایک گاڑی میں اسلحہ و گولہ بارود منتقل کررہے تھے کہ خفیہ اطلاعات پر کاروائی کر کے گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضہ سے ایک خود کش جیکٹ بھی برآمد ہو ئی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی گاڑی سے 5رائفلیں ،دو کلاشنکوف ،دو پستول اور 270ڈیٹونیٹر ،کلاشکوف کے 12میگزین اور 1800سے زائد مختلف قسم کی گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔