وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے آبائی علاقے میں بجلی چوری، 22 افراد پر مقدمہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 اگست 2016 18:58

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے آبائی علاقے میں بجلی چوری، 22 افراد پر مقدمہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اگست۔2016ء) تبدیلی صرف سیاسی نعروں سے آگے نہ بڑھ سکی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی علاقے مانکی شریف میں بجلی چوری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ پرویز خٹک کے قریبی عزیز سمیت بائیس افراد پکڑے گئے۔ پیسکو حکام نے وزیراعلیٰ پر بجلی چوروں کی مدد کا الزام بھی لگا دیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے آبائی علاقے مانکی شریف میں بجلی چوری کی صورتحال حد سے گزر گئی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی چوروں نے ات مچائی تو پیسکو حکام کو بھی ہوش آ گیا۔ پھر آپریشن بھی کیا اور مقدمات بھی درج ہو گئے۔ وزیراعلیٰ کے قریبی عزیزوں سمیت بائیس افراد کو نامزد کر دیا گیا۔ ضلعی ناظم کا سیکریٹری بھی بجلی چور نکلا۔
پیسکو حکام کے مطابق مقدمہ درج ہونے پر ملزموں نے گرڈ سٹیشنز پر حملے کرائے جبکہ پرویز خٹک بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ اور اووبلنگ کی بڑی وجہ عدم ادائیگیاں بھی ہیں۔ صوبائی حکومت بجلی کی چوری روکنے میں کوئی مدد نہیں کر رہی۔