گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکومت فراخدلی سے مدد کرے گی، صدرممنون حسین

اتوار 21 اگست 2016 16:23

اسکردو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ریجنل گرڈاوربجلی پیدا کرنے کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے حکومت فراخدلی سے مدد کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسکردو میں صدر مملکت ممنون حسین کو گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی جس پر صدر ممنون حسین نے گلگت بلتستان کے بجلی کی منصوبوں کو نیشنل گرڈ سے جلد منسلک کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدرممنون حسین نے کہا کہ بجلی کے منصوبے نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک ہونے سے مزید ترقی ہوگی، ریجنل گرڈ اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کیفوائدعوام تک جلد پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے سے گلگت بلتستان میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی جبکہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے حکومت فراخدلی سے مدد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :