کپاس کی فصل کو با رش سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

کپاس کے کھیتوں کے چاروں اطراف کھائی کھود کر بارش کا پانی اس میں ڈال کر اپنی قیمتی فصل کو محفوظ بنائیں ترجمان

اتوار 21 اگست 2016 15:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار موجودہ بارشوں سے فصل کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے خصوصی حفاظتی و تدارکی انتظامات کریں اس مقصد کیلئے کپاس کے کھیتوں کے چاروں اطراف کھائی کھود کر بارش کا پانی اس میں ڈال کر اپنی قیمتی فصل کو محفوظ بنائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں مزیدبارشوں کا امکان ہے لہٰذا کاشتکار کپاس کی فصل کی حفاظت کیلئے چوکس رہتے ہوئے ضروری انتظامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے ماہرین کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کر کے مناسب ادویات کا سپرے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :