Live Updates

عمران خان نے لاہور میں بھی رینجرز آپر یشن کا مطالبہ کردیا

پنجاب پو لیس (ن) لیگ کا عسکری ونگ بن چکی ہے ‘صوبے میں حکمران سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں‘ (ن) لیگ پنجاب میں سیاسی مخالفین کا مقابلہ کر نے کی بجائے گولی کی طاقت سے خاموش کروانا چاہتی ہے ‘سربراہ تحر یک انصاف

اتوار 21 اگست 2016 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے لاہور میں بھی رینجرز آپر یشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پو لیس (ن) لیگ کا عسکری ونگ بن چکی ہے اور صوبے میں حکمران سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں سیاسی مخالفین کا مقابلہ کر نے کی بجائے انکو گولی کی طاقت سے خاموش کر وانا چاہتی ہے اور تحر یک انصاف کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے جس پو لیس کی ذمہ داری لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کر نا ہے وہ (ن) لیگ کا عسکری ونگ بن چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہو ر میں ٹارگٹ کلنگ ختم کر نے کیلئے یہاں بھی رینجرز آپر یشن کی ضرورت ہے اس لیے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری آپر یشن کا دائر کار لاہور تک بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنان بندو ق اور گولی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں بلکہ حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے اور انکو سیاست کے میدان میں شکست دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات