ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

اتوار 21 اگست 2016 14:07

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء)ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ربڑ کے آئندہ سال جنوری میں ترسیل کے سودے 1.2 فیصد یا 1.8 ین کے اضافے سے 157ین فی کلوگرام میں طے پائے۔

(جاری ہے)

شنگھائی منڈی میں ربڑ کے جنوری میں ڈیلیوری کے سودے 110 یوآن کے اضافے سے 13085 یوآن فی ٹن میں ہوئے