امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ

اتوار 21 اگست 2016 14:06

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبارکے اختتام پرامریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر104 روپے 70 پیسے ،یورو 1 روپے 79 پیسے بڑھ کر 118 روپے 46 پیسے ہوگیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق فاریکس مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے 2 پیسے اضافے سے 137 روپے 56 پیسیجبکہ کینڈین ڈالر 2 روپے 8 پیسے مہنگا ہو کر 81 روپے 65 پیسے کا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :