منشیات کے خلاف اپنی مہم پر تنقید کے بعد فلپائنی صدر کی اقوام متحدہ چھوڑنے کی دھمکی

اتوار 21 اگست 2016 13:54

منیلا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے دھمکی دی کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کو چھوڑ بھی سکتا ہے کیونکہ اس عالمی ادارے نے غیر قانونی منشیات کے خلاف ان کی حکومت کی خونریز مہم کو ہدفِ تنقید بنایا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی صدر روڈر ریگو ڈوٹیرٹے نے الزام عائد کیا کہ اقوام متحدہ اور اس کے ماہرین منشیات کا کاروبار کرنے والے مشتبہ افراد کی ہلاکتوں کے سلسلے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلپائن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

تیس جون کو ڈوٹیرٹے کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے اب تک ایسے چھ سے سو زائد افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جن پر منشیات کے کاروبار سے وابستہ ہونے کا شبہ تھا۔ مقامی میڈیا اور انسانی حقوق کے کچھ گروپ یہ تعداد ایک ہزار تک بھی بتا رہے ہیں۔