وزیر اعظم نواز شریف (کل)سمبڑیال میں سیالکوٹ‘لاہور موٹروے کے عظیم الشان منصوبے کا افتتاح کریں گے

اتوار 21 اگست 2016 13:27

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کل بروز سوموار(22اگست) سمبڑیال، ساہوالہ کے قریب سیالکوٹ‘لاہور موٹروے کے عظیم الشان منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے وزیر اعظم کے دورہ سیالکوٹ کے لئے کئے گئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد یہاں اخبارنویسوں سے دوران گفتگو کیا۔ وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم سیالکوٹ،لاہور موٹروے کے افتتاح کے بعد وہاں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 89کلو میٹر طویل سیالکوٹ،لاہور موٹروے کے منصوبہ کو اگلے دو سال میں مکمل کیا جائے گا جس پر 53ارب روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :