پنجاب میں کومبنگ آپریشنز2سالوں میں198دہشت گردگرفتار-پنجاب میں داعش کا کوئی دہشت گرد گرفتار نہیں ہوا۔پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 21 اگست 2016 11:15

پنجاب میں کومبنگ آپریشنز2سالوں میں198دہشت گردگرفتار-پنجاب میں داعش ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اگست۔2016ء) پنجاب میں کومبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار ہونے والی کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، دسمبر 2014ءسے 11اگست 2016 ءتک 198 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق دسمبر 2014 ء سے11اگست 2016ءتک ہونے والے کومبنگ آپریشنز میں کالعدم تنظیموں کے 198 دہشت گردوں کو پنجاب کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ریکارڈ کے مطابق القاعدہ کے 9 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جن میں 5 لاہور سے اور 4 کو ڈی جی خان سے پکڑا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 13 دہشت گرد پکڑے گئے۔گرفتار دہشت گردوں میں بیشتر کا تعلق لعدم لشکر جھنگوی سے ہے، جن کی تعداد 176 ہے، ان میں سے 94 دہشت گردوں کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں داعش کا کوئی دہشت گرد گرفتار نہیں ہوا۔