ایران کا ”ملی بینک“ بلاسود بینکاری میں عالم اسلام کا سب سے بڑا بینک قرار

اتوار 21 اگست 2016 10:56

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) ایران کے ملی بینک کو بلاسود بینکاری میں عالم اسلام کا سب سے بڑا بینک قرار دیا گیا ہے۔اسلامی دنیا کے مالیاتی اداروں کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ایران کا ملی بینک شریعت کے مطابق بینکاری کے لحاظ سے سب سے زیادہ خزانے کا مالک ہے۔ جریدے بینکر کی درجہ بندی کے مطابق 2015ء کے دوران دنیا میں بلاسود بینکاری کے مجموعی اثاثے تقریبا1 ہزار273 ارب ڈالر کے برابر تھے جس میں سے مکمل اسلامی بینکوں کے پاس946 ارب ڈالر کا سرمایہ ہے۔

(جاری ہے)

اس درجہ بندی کے مطابق بلاسود بینکاری میں اپنے اثاثوں کے لحاظ ایران پہلے نمبر پر جبکہ سعودی عرب، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور کویت بالترتیت دو سرے سے پانچویں نمبر ہیں۔ جائزے کے مطابق 50 اسلامی مالیاتی اداروں میں سب سے زیادہ شرعی اثاثوں کے لحاظ سے ایران کے12 بینک، ملائیشیا کے 9 بینک، سعودی عرب کے11 بنیک، متحدہ عرب امارات کے 5 بینک، قطر کے 4 بینک، بحرین کے 3 بینک، اور کویت کے 2 بینک شامل ہیں۔ دنیا کے 40 ملکوں کے360 اسلامی مالیاتی اداروں میں سے249 ادارے مکمل طور پر اسلامی بینکاری خدمات فراہم کرتے ہیں جبکہ 111 مالیاتی ادارے تجارتی خدمات کے ساتھ ساتھ بلاسود بینکاری کی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :