جولائی کے دوران یوکرین کی اناج کی برآمدات میں 41 فیصد اضافہ

اتوار 21 اگست 2016 10:56

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) یوکرین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران اس کی اناج کی برآمدات میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔وزارت زراعت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران اناج کی ملکی برآمدات 2.8 ملین ٹن رہیں جو جون کی نسبت 41 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گندم 17 ملین ٹن برآمد کے ساتھ برآمدی اشیاء میں سرفہرست رہی جس کی رواں سال کی پیداوار بڑھ کر 63 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔ سیزن 2016-17 کے پہلے 45 روز میں اب تک 4.9 ملین ٹن اجناس برآمد کی جاچکی ہیں۔ یاد رہے کی یوکرین دنیا بھر میں اناج کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ ہے ، 2015-16ء کے دوران اس کی پیداوار 60 ملین ٹن جبکہ برآمد کی مقدار 38 ملین ٹن سے زیادہ رہی۔

متعلقہ عنوان :