ارجنٹائن میں مکئی کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ

اتوار 21 اگست 2016 10:55

بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) ارجنٹائن نے کہا ہے کہ ملک میں مکئی کی فصل کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہورہا ہے۔بیونس آئرس گرین ایکسچینج کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2016-17 ء کے پلانٹنگ سیزن کے دوران مکئی کا زیر کاشت رقبہ بڑھ کر 4.5 ملین ہیکٹر رہنے کا امکان ہے جو 2015-16 ء کے دوران 3.6 ملین ہیکٹر پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال اقتدار سنبھالنے والے صدر ماریشیو میکری کی مئوثر پالیسیوں کے باعث زراعت کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے اور رواں سیزن کے دوران مکئی کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔