لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرنےسے 5 افراد جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 اگست 2016 08:15

لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرنےسے 5 افراد جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اگست۔2016ء) لاہوراندرون دہلی گیٹ مسجدوزیرخان کےقریب گھرکی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہوانے والی 3خواتین اور 2 بچیاں بھی ہیں، جبکہ 8 افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو نواز شریف اسپتال اور مئیو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ تفصیلہ،25 سالہ مہوش،16 سالہ دعا، 6 سالہ ماہ نور،10 سالہ اقصی کے نام شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت امدادی کارروائیوں سے ملبے تلے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔گھرکی چھت شادی کی تقریب ہورہی تھی اور اس وقت گری جب شادی کی تقریب کے بعد لوگ گھر واپس آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :