فیصل آباد میں 14 سالہ نوجوان کے اغوا کے کیس کا ڈراپ سین، گھر سے ناراض ہو کر بھاگا، لاہور سے مل گیا

muhammad ali محمد علی اتوار 21 اگست 2016 01:35

فیصل آباد میں 14 سالہ نوجوان کے اغوا کے کیس کا ڈراپ سین، گھر سے ناراض ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست ۔2016ء ) فیصل آباد میں 14 سالہ نوجوان کے اغوا کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی کے رہائشیوں کی جانب سے ایک 14 سالہ جواد نامی نوجوان کے اغوا کے معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا تھا۔ تاہم اب مذکورہ نوجوان لاہور سے مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان گھر میں آئے روز ہونے والے جھگڑوں سے تنگ آ کر گھر سے ناراض ہو کر بھاگ نکلا تھا اور لاہور پہنچ کر داتا دربار جا بیٹھا تھا۔ داتا دربار سے پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر بعد ازاں اسے فیصل آباد میں متعلقہ تھانے پہنچا دیا۔ نوجوان کے واپس آ جانے پر پولیس نے اس کے والدین سمیت 71 افراد کیخلاف بے جا احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :