اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آپ لوگوں کے ذریعے ہمارا مستقبل تراشا جائے گا،آج کے دور میں استاد اور تعلیم کے میدان کی اہمیت اس لئے بڑھ چکی ہیں کیونکہ جس دور میں آج ہم زندہ ہیں وہ علم کا دور ہے آج کے دور میں وہی قوم کامیاب ہے جس کے پاس تعلیم کی معیاری سہولیات ہیں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چوہدری کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 اگست 2016 22:58

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آپ لوگوں کے ذریعے ہمارا مستقبل تراشا جائے گاآج کے دور میں استاد اور تعلیم کے میدان کی اہمیت اس لئے بڑھ چکی ہیں کیونکہ جس دور میں آج ہم زندہ ہیں وہ علم کا دور ہے آج کے دور میں وہی قوم کامیاب ہے جس کے پاس تعلیم کی معیاری سہولیات ہیں۔

ہفتہ کو نئے بھرتی ہونے ایجوکیٹرز کی تریبت مکمل ہونے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر کوئی قوم تعلیم میں پیچھے ہوگی وہ جتنا مرضی اسلحہ اکھٹا کرلے دنیا جہاں کی دولت اکھٹی کرلے اس کا مستقبل محفوظ نہیں ہوسکتا کیونکہ آنے والے دور کی جنگیں توپوں اور ٹینکوں سے نہیں لڑی جائیں گی بلکہ آنے والے دور کی جنگیں افکار، خیالات اور ایجادات کے ذریعے لڑی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں قوموں کا فیصلہ جنگوں سے نہیں بلکہ کلاس روموں اور لیباٹریوں کے ذریعے ہو گا۔ وفاقی وزیر کے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں وزیر اعلی نے سکولوں کی سطح پر کمپیوٹر لیباٹریاں بنائی ہیں تاکہ غریبوں کسانوں اور مزدوروں کے بچوں کو بھی امیروں کے بچوں جیسی تعلیم باآسانی مل سکے۔ پنجاب کے راجن پور سے لیکر اٹک تک ڈھائی ہزارسکولوں میں کمپیوٹر لیباٹریاں بنائی گئی ہیں احسن اقبال نے کہا کہ تمام ایجوکیٹرز کی بھرتیاں میرٹ پر بلاامتیاز کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ بچوں میں تخلیقی ذہن پیدا کرنا مشن بنائیں اس سے پاکستان میں ترقی کے میدان میں ایک نیا باب کا اضافہ ہوگا نئے سائنس دان اور مفکر بنیں گے جس سے ملک ترقی کرے گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے ساتھ بچوں میں بہترین اخلاق بھی پیدا کرنے ہیں تاکہ وہ بہترین شہری بھی بن سکیں - وفاقی وزیر نے ایجوکیٹرز میں سرئفکیٹ بھی تقسیم کیے.

متعلقہ عنوان :