منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ریجنل نظم پر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائیگا،عوامی نوعیت کے منصوبوں میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا سرکاری محکموں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 20 اگست 2016 22:58

گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ریجنل نظم پر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ہفتہ کو سکردو میں سرکاری محکموں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ریجنل نظم پر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

وزیراعلیٰ نے کمیشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ زیر التواء اور سست روی کے شکار منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے معائنہ کریں اور جلد از جلد رپورت پیش کریں عوامی نوعیت کے منصوبوں میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متعلقہ آفیسران کو اس موقع پر ہدایت کی ہے کہ مختلف سرکاری محکموں میں تین سالوں سے زیادہ ایک ہی جگہ خدمات سر انجام دینے والوں کی پالیسی کے مطابق تبادلے کیے جائیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جس کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔ سرکاری آفیسران صرف سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے سرکاری گاڑیاں استعمال کریں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کے نظام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں سٹاف کی کمی دور کی جائیگی بلوں کے حصول کے نظام میں بہتری لائی جائے اور ٹرانسفارمرز کی مرمت کو بلوں کے حصول سے مشروط کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ نے چیف انجینئر برقیات اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ مائیکرو ہا ئیڈرل پاور پراجکس کی تعمیر کے لیے کاغذی کاروائی تیار کریں ان منصوبوں کی تعمیر کے لیے سرمایہ کار خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ایل پی جی ایر مکس منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کی فزبلٹی رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے اس منصوبے کے آغاز سے عوام کے زندگیوں میں بہتر ی آئیگی توانائی کے متبادل زرائع میسر آئینگے۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ افیسران کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ ماضی میں محکمہ تعلیم کو بد نام کیا گیا ہماری حکومت نے میرٹ پر بھرتیاں این ٹی ایس کے تحت کی ۔ میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ سکولوں میں بہتری لائی جائیگی۔ تمام سکولوں کو حکومت 30 کروڑ کی لاگت سے ہر سال صوبے میں 20 ماڈل سکولوں کا قیام عمل میں لائیگی۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کے آفیسران کو ہدایت کی ہیکہ سکولوں کے مانیٹرنگ کے نظام میں بہتری لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں کے نظام کو کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے تا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لائی جاسکے صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر خصوصی پیکج دیا جا رہا ہے جس کی وجہ دیگر صوبوں سے ڈاکٹر گلگت بلتستان آرہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے ہدایت کی ہیکہ گلگت بلتستان میں دو ڈویزنل جدید ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ جس کے لیے زمین کی نشاندہی اور کاغذی کاروائی کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی شعبے کے فروغ کے لیے حکومت اصلاحات متعارف کر ا رہی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات کی فروخت روکنے کے لیے اقدامات کیے جائینگے ۔

وزیراعلیٰ نے کمشنر بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ سکردو سولڈ وسٹ مینجمٹ کمپنی کے قیام کے لیے کاغذی کاروائی کو جلد حتمی شکل دی جائے تا کہ سکردو کو ایک مثالی شہر بناسکیں۔ 2 ۔صدر پاکستان ممنون حسین نے محکمہ برقیات کی جانب سے دیے جانے والے بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل گریڈ اور نیشنل گریڈ کی تعمیر میں تیزی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

دیامیر بھاشہ ڈیم، بونجی ڈیم کی تعمیر سے ملک میں جاری لوڑ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ماضی میں اس صوبے کی تعمیر و ترقی پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انرجی سیکرٹر کے وسیع مواقع موجود ہیں ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پرائیوٹ سیکٹر کی بھی حصوصلہ افزائی کی جائے ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ دیامیر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کو سی پیک کے منصوبوں میں شامل کرنے کے لیے وفاقی حکومت اقدامت کر رہی ہے تا کہ اس منصوبے کی تعمیر میں مذید تا خیر نہ کی جائے جس کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی کوششیں قا بل تحسین ہیں ۔ گوادر کے علاوہ گلگت بلتستان میں اکنامک زون کے قیام کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کے لیے زمین کی نشاندہی بھی کی گئی ہے بہت جلد گلگت بلتستان میں سی پیک کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں چیف آف ارمی سٹاف راحیل شیریف اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال خصوصی شرکت کر ئینگے ۔

گلگت بلتستان میں 40 ہزار میگاواٹ سے زیادہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں جسکی نشاندہی بھی کی گئی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے بہت سے پاور پراجیکٹس کی منظوری پی ایس ڈی پی سے ہوئی ہے بہت جلد ان منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر عطا آباد کے مقام پر بجلی گھر کی تعمیر سے ہنزہ میں جاری بجلی بحران کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں حکومت سنکیانگ کا اعلیٰ سطحی وفد نے صوبے کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے حکو مت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریگی۔