کوئی حکومتی نمائندہ کلبھوشن یادیو کا نام بھی اپنی زبان پر لے آتے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا،خرم نواز گنڈا پور کا چیلنج

آج کا احتجاج اس بات کا گواہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء لاوارث نہیں ہیں،عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب

ہفتہ 20 اگست 2016 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ کوئی حکومتی نمائندہ کلبھوشن یادیو کا نام بھی اپنی زبان پر لے آتے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ آج کا احتجاج اس بات کا گواہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء لاوارث نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرنگ کراس مال روڈ لاہور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کا یہ عظیم و شان اجتماع اس بات کا گواہ ہے کہ جب علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں تو پورا پاکستان اس سے گونج اٹھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل شریف پاکستان کے ہر معاملے پر بھارت سے رجوع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک ضعیف آدمی کے ہاتھوں میں دی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کشمیر جوکہ پاکستان کا دل سمجھا جاتا ہے اس کا سودا کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی حکومتی نمائندہ اپنی زبان سے کلبھوشن سنگھ کا نام بھی لے لے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

متعلقہ عنوان :