آل شریف نے پنجاب کو دہشت گردی کا مرکز بنایا ہوا ہے ،طاہرالقادری

حکومت کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے،رہنما عوامی تحریک

ہفتہ 20 اگست 2016 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست ۔2016ء) رہنما پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ آل شریف نے پنجاب کو دہشت گردی کا مرکز بنایا ہوا ہے اور حکومت کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خطاب سے قبل عوام سے ویڈیو پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آل شریف کے ظالمانہ ٹیکس کی وجہ سے کاشتکار، تاجر اور لوڈشیڈنگ سے تنگ مزدور بھی دھرنے میں شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ آلِ شریف پنجاب کو دہشت گردی کے علاوہ کچھ نہیں دیا اور اس حکومت کا بال بال قرضے میں ڈوبا ہوا ہے۔ (عدنان یوسف)

متعلقہ عنوان :