کراچی،گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے سینیٹر سلیم ضیاء اور اسماعیل راہو کی ملاقات

ملاقات میں وفاقی گرانٹ کی مدد سے شروع مختلف ترقیاتی منصوبے کے کام کی رفتار اور انتظامی معاملات پر تفصیلی گفتگو

ہفتہ 20 اگست 2016 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست ۔2016ء)گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ہفتہ کے روز گورنر ہاوٴس کراچی میں سینیٹر سلیم ضیاء اور مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اسماعیل راہو نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی گرانٹ کی مدد سے شروع کیے جانے والے مختلف ترقیاتی منصوبے کے کام کی رفتار اور انتظامی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی انہوں نے گورنر کو بین الصوبائی امور سمیت دیگر پارٹی معاملات سے بھی آگاہ کیا، گورنر نے کہا کہ کراچی میں وفاق کے تحت شروع کیے جانے والے K-4 منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر شفافیت اور ان کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے