افغان فورسز کی موجودگی میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی سخت قابل مذمت ہے، طارق مدنی

ہفتہ 20 اگست 2016 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) پاکستان امن کونسل (پی اے سی )کے سر براہ طار ق محمود مدنی نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور فورسز کی مدد سے افغان باشندوں کا باب د وستی پر پتھرا? اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی سخت قابل مذمت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے وہ امن سیکریٹریٹ میں پی اے سی کے رہنما? ں مولانا عبدالرزاق ہزاروی، مولانا محمد نواز بلوچ، قاری عبدالرحیم بلوچ، محمد اسلم خان فاروقی و دیگر سے افغان سرپسندوں کا باب دوستی پرپتھرا?اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے واقعہ کے حوالے سے گفتگو کرر ہے تھے طارق مدنی نے کہا کہ افغان فورسیز کی موجودگی میں سرپسندوں کے باب دوستی پر حملے سے افغان فورسیز کا بھارت سے گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے اور اب اس بات میں شک و شبہات کی کوئی بھی گنجائش باقی نہیں جاتی کہ وطن عزیز بلخصوص کراچی اور بلوچستان میں بھارت، افغانستان اورایران کی خفیہ ایجنسیاں حالات خراب کررہی ہیں اور یہ بات پاکستان امن کونسل کافی عرصہ پہلے سے بول رہی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں کو کچھ سنائی نہیں دے رہا اور وہ مسلسل بھارت سے دوستی و تعلقات بڑھا رہے ہیں ا نہوں نے کہا کہ ملک میں جتنی بھی دہشت گردی کی کارروائیاں ہوئی ہیں ان سب میں بھارت ملوث ہے اور یہ وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے لئے پورے ملک میں دہشت گردی کا منصوبہ تیار کررہاہے اور اس ناپاک منصوبے میں میں افغانستان اور ایران کی خفیہ ایجنسیا ں اس کے ساتھ شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان امن کونسل عنقریب نیشنل ایکشن پلان اور اس کے تقاضے کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :