بجلی صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی سرچارج وفاقی حکومت کا چنگیزی کارنامہ ہے،پی پی پی اراکین قومی اسمبلی

ہفتہ 20 اگست 2016 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی عمران ظفر لغاری، شاہجہان بلوچ اور شاہدہ رحمانی نے وفاقی حکومت کی جانب سے این ٹی ڈی سی کی سفارش پر بجلی کی ترسیل کے لئے نئی ڈسٹری بیوشن لائن بچھانے کے منصوبے کی آڑ میں بجلی کے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی سرچارج تھوپ دینے کی شدید مخالفت اور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک طرف چھوٹے صوبوں کے عوام کا استحصال کر رہی ہے اور قومی آمدنی میں سے انہیں ان کا جائز حصہ ادا نہیں کر رہی ہے تو دوسری طرف آئی پی پی کو ادائیگیاں کرکے اور پرائیوٹ کمپنیوں مثلاً کے الیکٹرک کی صارف دشمنی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی نئی ڈسٹری بیوشن لائنوں کی تنصیب وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن وفاقی حکومت بادشاہ نما وزیراعظم اور ان کے سمدھی وزیر خزانہ سمیت تمام درباری وزراء عوام کے مصائب سے بے فکرہیں۔

متعلقہ عنوان :