بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار نے نریندر مودی کو آئنہ دکھا دیا ہے‘ حافظ سعید

کشمیرکی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستان کو ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،بھارت سے مذاکرات،تجارت اور یکطرفہ دوستی کا سلسلہ ختم کیا جائے

ہفتہ 20 اگست 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء ) امیر جماعتہ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار نے نریندر مودی کو آئنہ دکھا دیا ہے، کشمیری کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے ان کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں، کشمیریوں نے ثابت کردیا کہ تحریک آزادی کے خلاف پروپیگنڈے کی کوئی حیثیت نہیں ،کشمیری مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں ان کی جدوجہد آزادی جلد ان شااﷲ کامیاب ہو گی، حکمرانوں کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ کشمیر ی مسلمان پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں اور اسی جرم کی پاداش میں ان کی عزتیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاسٹل والی گراونڈ،ستیانہ روڈ میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں علما،مقامی سیاسی و مذہبی شخصیات ،تاجران ،صحافی،وکلا اورطلباسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔قبل ازیں مولانا سیف اﷲ خالد مرکزی رہنما جماعالدعو پاکستان، فیاض احمدمسل جماع الدعو فیصل آباد ،ثاقب مجید،حافظ بنیامین عابدو دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر کشمیری شہداکی غائبانہ نماز جنازہ بھی اد اکی گئی۔ جماعالدعو کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت کے پاس اب کشمیر سے دستبردار ہونے کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔ مودی اور ان کی کابینہ جان لیں کہ تشدد کے ذریعے کشمیریوں کی خواہشات پر اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔ انڈین فورسز ظلم کی تمام حدیں عبور کرنے کے باوجود بھی کشمیریوں کو آزادی کے مطالبے سے دستبردار کرانے میں بری طرح ناکام ہیں۔

بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کشمیر پر بات نہ کر سکے اور دہشت گردی کے نام پر اس کیخلاف پروپیگنڈا کیاجائے۔ کشمیری میدان میں مضبوطی سے کھڑے ہوئے ہیں اور اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کو بھی مسئلہ کشمیر کا فریق ہونے کے ناطے کشمیریوں کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ اﷲ کے مخلص بندوں نے محض اس کی رضا کے حصول اور کشمیری ماں،بہنوں و بیٹیوں کی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔

اﷲ تعالی ان قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں کرے گا۔ انہوں نے قرآن پاک کی متعدد آیادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جب اﷲ کی زمین پر اس کی شریعت نافذ نہیں ہوتی تو پھریہ زمین فتنہ و فساد سے بھر جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج مسلم ملکوں و معاشروں میں جو قتل و غارت گری، عزتوں و جان، مال کا محفوظ نہ ہونا اور تخریب کاری و دہشت گردی نظر آتی ہے اس کا سبب یہی ہے کہ مسلم خطوں وعلاقوں میں اﷲ کی شریعت چھوڑ کر کفار کے بنائے ہوئے نظاموں و قوانین پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔

جماعالدعو کے مرکزی رہنما مولانا سیف اﷲ خالد،جماعالدعو فیصل آباد کے مسل فیاض احمد ودیگر نے کہاکہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا شکار کشمیری مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائے ۔مظلوم کشمیری پاکستان کو اپنا سب سے بڑ اوکیل سمجھتے ہیں ۔ کشمیرکی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پاکستان کو ذمہ داری ادا کرنا ہو گی۔بھارت سے مذاکرات،تجارت اور یکطرفہ دوستی کا سلسلہ ختم کیا جائے۔