امریکا نے پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کا نظام ہیک کرکے فوجی اور سیاسی قیادت کی جاسوسی کی تھی: ایڈورڈ اسنوڈن کی جاری کردہ نئی دستاویز میں انکشافات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اگست 2016 21:45

امریکا نے پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کا نظام ہیک کرکے  فوجی ..

ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اگست۔2016ء) ایڈورڈ اسنوڈن کی جاری کردہ نئی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کا نظام ہیک کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے نئی دستاویزات جاری کی گئی ہیں۔ جاری کی گئی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ
امریکا نے پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کا نظام ہیک کیا تھا۔ امریکا نے ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے وی آئی پی ڈویژن کی جاسوسی کی تھی۔ جبکہ پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت کی جاسوسی بھی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :