پاکستان عوامی تحریک نے گلو بٹ کاہمشکل ڈی جے خان متعارف کر ادیا

ہفتہ 20 اگست 2016 21:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک نے گلو بٹ کاہمشکل ڈی جے خان متعارف کر ادیا ۔گزشتہ روز عوامی تحریک کی طرف سے مال روڈ پر منعقدہ دھرنے میں کارکنوں کو گرمانے کیلئے ڈی جے خان کی خدمات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ڈی جے خان گلو بٹ سے مشابہت کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی خان کا کہنا تھاکہ میں گلو بٹ نہیں بلکہ اینٹی گلو بٹ ہوں ۔ ہماری تحریک میں کبھی تشدد کا سہارا نہیں لیا گیا بلکہ ہم تشدد کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔