ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں تاریخی 900 فیصد تک اضافہ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ‘ نجی ٹی وی

ہفتہ 20 اگست 2016 21:26

ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں تاریخی 900 فیصد تک ..

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء )ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے 30اگست کو ہونے والے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں تاریخی 900 فیصد تک اضافہ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں 507ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری متوقع ہے اوپیفین نامی دوا کی قیمت 70 روپے سے بڑھاکر 650روپے ،انڈوبیڈ نامی دوا کی قیمت 261سے بڑھا کر615روپے جبکہ پیری جیکس کی قیمت 300سے بڑھاکر 675روپے کرنے پر غور ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ شازونیول کی قیمت 234روپے سے بڑھا کر 600روپے ہونے کا امکان ہے ،ہیمو ایمنوگلوبین کی قیمت 1100سے بڑھاکر 7200روپے ،ایباڈرون کی ایک ٹیبلٹ 385کی بجائے 2000روپے مقرر کرنے جبکہ طاقت کا سیرپ 56روپے سے بڑھاکر 340روپے ،فولک ایسڈ 30روپے کی بجائے 150روپے کرنے پر بھی غور ہوگا ،پینٹوتھال انجکشن کی قیمت 1700کی بجائے 3658روپے کرنے کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ،ایتھی کون کی قیمت بھی 6412روپے کی بجائے 39ہزار 739روپے کرنے کی بھی منظوری ہونے کا امکان ہے۔