میاں محمود الر شید کی قیادت میں کارکن کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

صوبے میں جنگل کا قانون ہے، دن دیہاڑے دہرے قتل کے مدعی تنویر کو قتل کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ نوٹس صرف نوٹس نہ لیں، گڈ گورننس بہتر بنائیں‘ ملزم نہ پکڑے گئے تو پورے شہر میں دھرنے دینگے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شیدکا احتجاجی مظاہرے سے خطاب

ہفتہ 20 اگست 2016 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکن مرزا تنویرکے قتل کیخلاف شاہ عالمی چوک میں احتجاجی مظاہرہ،عبدالعلیم خان، ولید اقبال، شعیب صدیقی، ملک وقار، محمد مدنی، میاں اکرم عتمان، حافظ ذیشان رشید ودیگر رہنما?ں اور کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ صوبے میں جنگل کا قانون ہے، دن دیہاڑے دہرے قتل کے مدعی تنویر کو قتل کر دیا گیا، بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے دو کارکن چودھری عارف اور چودھری خرم کو قتل کر دیا گیا تھا اسی مقدمے کے مدعی تنویر کو بھی قتل کر دیا گیا جو قابل مذمت اور گڈ گورننس کے دعوے داروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں جنگل کا قانون ہے، قاتل دندناتے پھر رہے ہیں لیکن انکو پکڑنے والا کوئی نہیں۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صرف نوٹس نہ لیں صوبے میں گڈ گورننس بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو اگر آئندہ چوبیس گھنٹے میں گرفتار نہ کیا گیا تو لاہور کو سیل کر دینگے اور پورے شہر میں دھرنے اور احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :