وزیر اعلی کا شاہ عالم مارکیٹ میں ایک کارکن کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب، ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم

ہفتہ 20 اگست 2016 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے شاہ عالم مارکیٹ میں ایک کارکن کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی -وزیر اعلی نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورمتاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے-

متعلقہ عنوان :