ریسکیو1122 کو8 کروڑ غیرضروری کالز،بریانی پکانے،کاکروچ بگھانے پر سوالات

ہفتہ 20 اگست 2016 20:19

ریسکیو1122 کو8 کروڑ غیرضروری کالز،بریانی پکانے،کاکروچ بگھانے پر سوالات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو10 سال کے دوران 8کروڑ74لاکھ کالز موصول ہوئیں جن میں 8 کروڑ 48لاکھ غیر ضروری جبکہ صرف 36لاکھ کالز کام کی تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو دس سال کے دوران آٹھ کروڑ چوہتر لاکھ کالز موصول ہوئیں جن میں آٹھ کروڑ اڑتیس لاکھ غیر ضروری جبکہ صرف چھتیس لاکھ کالز کام کی تھیں مسائل کا رونا رونے والی عوام نے مشکل وقت میں مدد کرنے والی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو ہی پریشان کر دیا ، ریکارڈ کے مطابق کروڑوں کالز ایسی بھی ہیں جن کا مقصد صرف مذاق کر کے اہلکاروں کو تنگ کرنا تھا۔

دس سال کے دوران ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو آٹھ کروڑ چوہتر لاکھ کالز موصول ہوئیں جن میں صرف چھتیس لاکھ کالزہی کام کی نکلیں باقی آٹھ کروڑ اڑتیس لاکھ کالز کا اس حساس ایمرجنسی نمبر سے کوئی تعلق ہی نہیں تھاہر روز ریسکیو کو پچیس سو کالز موصول ہوتی ہیں جن میں سے صرف تین سو کالز ہی ایمرجنسی کالز ہوتی ہیں ریسکیو 1122 ایک ایسی سروس ہے جہاں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کال کر کے مدد حاصل کی جا سکتی ہے لیکن بعض لوگوں نے مذاق کی حد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :